ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے پانچ ریاستوں میں انتخابات کے مدنظر کمیٹی کی تشکیل دی 

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں انتخابات کے مدنظر کمیٹی کی تشکیل دی 

Sat, 23 Jun 2018 00:14:38    S.O. News Service

نئی دہلی22جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس سال کے آخر میں اوراگلے سال ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد راہل گاندھی نے 5 ریاستوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل کی ہے، جو امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گی۔کانگریس کی اس لسٹ میں خاص بات یہ ہے کہ مودی نے جس لیڈر کو ریکارڈ ووٹوں سے شکست دی تھی، کانگریس نے اسے بڑی ذمہ داری دی ہے۔ 2014 کے لوک سبھا کے انتخابات میں گجرات کی وڈودرا سیٹ سے مدھوسودن مستری وزیراعظم نریندر مودی سے ہار گئے تھے۔ نریندر مودی نے انہیں ریکارڈ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ مودی کے آبائی ریاست گجرات سے ہی تعلق رکھنے والے مدھوسودن مستری نریندر مودی کی جم کر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ مدھوسودن مستری کئی بار اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہے ہیں۔ایک بار میڈیا سے بات چیت میں مودی سے ہارنے کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ مودی کے خلاف الیکشن لڑچکا ہوں، میں ان کی نس نس سے واقف ہوں۔ جب کوئی مجھ سے مودی کے بار ے میں سوال کرتا ہے تو میرا خون کھولنے لگتا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے جمعہ کو یہاں لسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڑیسہ اور میزورم کے لیے کمیٹیاں تشکیل کی گئی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر کماری شیلجا کو راجستھان، مدھوسودن مستری کو مدھیہ پردیش اور بھونیشور کالتا کو چھتیس گڑھ کی کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔للتیشور ترپاٹھی اور شاکر سنادی کو راجستھان کی کمیٹی کے رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح محترم نیتا ڈیسوزا اور اجے کمار لالو کو مدھیہ پردیش کی اور مسٹر روہت چودھری اور اشون کوتوال کو چھتیس گڑھ کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ وی ڈی ستیشن کو اڑیسہ کی چھان بین کمیٹی کا اورجتن پرساد اور نوشاد سولنکی کو ممبر بنایا گیا ہے۔ لوئی جنہو فلیریو کو میزورم کمیٹی کا چیئرمین بنا یا گیا ہے۔


Share: